چاہتے ہیں فیٹف غیر جانبدار رہے،جشن منانا قبل از وقت :وزیر مملکت خارجہ
پاکستان کی وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف کے حوالے سے جشن منانا قبل از وقت ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل ابھی شروع ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں فیٹف غیر جانبدار رہے۔
ہفتے کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کوروکا،مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا۔ ہم جانتےہیں گرےلسٹ سے نکلناکتنامشکل کام ہے، امیدہےپاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرےلسٹ سے نکل جائےگا۔
ان کاکہنا تھا کہ مشاورت کےبعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئےگی۔ یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ ہم چاہتےہیں فیٹف غیرجانبداررہے۔خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔ پاکستا ن کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیاگیا۔
وزیر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیٹف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے محنت کی۔ فیٹف نےکہا کہ پاکستان نےشرائط مکمل کرنے کےلیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ان کہنا تھا کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کامزید جائزہ لے گی۔ اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں۔ امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، تاہم اس معاملے پر جشن منانا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہواہے۔ ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2ایکشن پلان دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ریاست نے جو کام کیا و ہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان دیگر ممالک کے لیے بھی ماڈل ملک بنے گا ۔ پہلے ایکشن پلان کی تکمیل میں وقت لگا مگر دوسرا جلد مکمل کیا گیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو تکنیکی ٹیم کو دورہ کرناہوتاہے۔ پاکستان کا فیٹف اور عالمی برادری سے تعاون معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں قومی اور صوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین انداز میں کیا۔ ہم اب اس پوزیشن میں آچکے ہیں کہ دوسرے ممالک کومعاونت فراہم کریں۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے تمام نکات پر عمل کیا ہے اور اب ہمارے ذمے کوئی اقدامات زیر التوا نہیں۔

