توانائی بحران، پنجاب میں تجارتی مراکز رات نو بجے بند کرنے کا اعلان
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے صوبے بھر میں شاپنگ مال، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان
ہفتے کووزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات ہو ئی جس میں تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد شادی ہالز رات 10 بجے تک کھل سکیں گے,ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔
صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل درآمد سے بجلی اور پٹرول بچے گا، عوام کم سے کم بجلی استعمال کریں کیوں کہ اس وقت پٹرول اور بجلی بچانا قومی فریضہ ہے۔
واضح رہے کہ توانائی کے بحران کے باعث دیگر صوبوں نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔صوبہ سندھ میں بھی بجلی کی بچت کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔

