پاکستان

ابھی اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

جون 20, 2022

ابھی اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ابھی مزید ٹیکس لگائیں گے اور امرا کو بھی اس کے دائرہ کار میں لائیں گے۔
پیر کو اسلام آباد مین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خالی پلاٹ پر مخصوص مدت کے اندر تعمیراتی کام شروع نہ کرنے پر ٹیکس عائد ہوگا۔

قبل ازیں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو تجویز دی کہ جیولرز پر ٹیکس بڑھائیں اور خالی پلاٹ رکھنے والوں کی جیب سے بھی پیسے نکالیں۔جوابا موجودہ وزیرخزانہ نے کہا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہیں، ابھی تواور بھی جیبیں کاٹنی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک آدھ دن میں ائی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔آئی ایم ایف پروگرام کی بھالی کے لئے پر امید ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت لوگون پر ٹیکس لگے گا جبکہ غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ کمپنیاں سالانہ تیس کروڑ منافع پر دو فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق کہ پاکستان میں سالانہ اسی تن سونا سمگل ہوتا ہے۔ سونے کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر رہے ہیں

خالی پلاٹ رکھنے والوں پر تیکس لگے گا،اگر تعمیرات شروعکر دیں تو تیکس ختم کر دیں گے۔ جب تک زمین کا قبضہ اور تعمیرات کی اجازت نہیں ملتی تیکس نہیں لیں گے۔بالکل ابھی تو اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں،شوکت ترین نےکہا خوردنی تیل پر سترہ فیصد تیکس لگایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم بار بار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ایک اندازہ ہے کہ پاکستان میں سالانہ اسی ٹن سونا سمگل ہوتا ہے۔ سونے کی درآمد ایک ۤدمہ دن میں میں آئی ایم ایاف پروگرام بھال ہو جائے گا۔شوکت ترین نے کہا آپ کی باتدرست ہے ٹیکس لگائیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے