پاکستان

بین الاقومی منڈی میں قیمت کم ہوئی تو پیٹرول سستا کریں گے: وزیر خزانہ

جون 23, 2022

بین الاقومی منڈی میں قیمت کم ہوئی تو پیٹرول سستا کریں گے: وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے پر پیٹرول کی سستا کر دیں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ہم شہباز شریف کی اس حکومت میں ٹیکس بڑھائیں گے لیکن امیر لوگوں سے ٹیکس لیں گے۔‘

انہوں نے ایک بار پھر گزشتہ حکومت پر ملک کی معاشی بدحالی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا چار سال عمران خان کی حکومت رہی ہے آپ یہ دیکھیں خسارہ کتنا بڑھ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی تاریخ کے چار بڑے خسارے عمران خان نے کیے۔ بجٹ کے خسارے، یعنی جو خرچے تھے اور جو ٹیکس تھا اس کے توازن میں جو فرق تھا وہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کے دور حکومت سے زیادہ کبھی نہیں ہوا۔‘

مفتاح اسماعیل نے کہا ’(عمران خان) آپ 25 ہزار ارب کے قرضے پر آئے تھے اور 45 ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے۔ پونے چار سال کے قلیل عرصے میں آپ نے پاکستان کا قرض 80 فیصد بڑھا دیا۔ تو پھر آپ کیسے بات کر سکتے ہیں خودمختاری کی۔ جب ہر جگہ جا کر آپ قرض لے رہے ہیں، کبھی پیکیج بولتے ہیں اور کبھی ڈپازٹ کہتے ہیں تو پھر کون سی خودمختاری ہے۔‘

وزیر خزانہ کے مطابق ’اصل خودمختاری تب ہو گی جب بجٹ خسارے ختم ہو گے جب ہمیں قرض نہیں لینے پڑیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے