روپے کی قدر بڑھ گئی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ختم
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔
آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں سے صورت حال تبدیل ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.93 روپے کمی سے 209 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی۔
معاشی ماہرین نے پیش گوئی کر دی تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہو جائے گی۔

