’یہ روس کی شکست ہے‘، یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کی اجازت
یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرنے کے لیے امیدوار کی حیثیت دے دی گئی ہے۔
جمعے کو کیئف اور برسلز نے اس کو ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا ہے جبکہ یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ یہ ان کے ملک کی فتح اور روس کو شکست ہو گئی ہے۔‘
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے یوکرین کی حکومت کے مشیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورپی یونین میں شمولیت کے راستے پر گامزن ہونے سے جنگ زدہ ملک کا حوصلہ بڑھے گا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ’یوکرین کا مستقبل یورپی یونین کے ساتھ ہے۔‘
یورپی کونسل کے چیف چارلس مچل نے اس کے جواب میں لکھا ’ہمارا مستقبل ایک ساتھ ہے۔‘
روس کے یوکرین پر حملے چند روز بعد یوکرینی حکام نے یورپی یونین کے حکام کو شمولیت کے لیے درخواست دی تھی، جس کا جائزہ لینے کے لیے کئی اجلاس منعقد ہوئے اور رکن ممالک سے رائے لی گئی۔

