ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ارسلان خان کی گمشدگی پر اظہار تشویش
پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ارسلان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان خان کو سادہ لباس اہلکار صبح سویرے ان کے گھر سے لےگئے۔
ارسلان خان کے گھر سے اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ارسلان خان کو جمعے کی صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا
مخالف آوازوں کو سزا دینے کیلئے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانےکا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ارسلان خان کو کل رات گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

