پاکستان

کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، کم از کم 19 مسافر ہلاک

جولائی 3, 2022

کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، کم از کم 19 مسافر ہلاک

اسلام آباد سے کوئٹہ کے درمیان ایک مسافر بس شیرانی کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی.

حادثے میں کم از کم 19 مسافر ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے.
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

بس میں سوار افراد آبائی علاقے میں عید منانے جا رہے تھے.

حادثہ دشوار گزار علاقے میں پیش آیا اور امدادی کارکنوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان میں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے بائیس مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے