سائنس اور ٹیکنالوجی

کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا انڈین طیارہ پرواز کے لیے اَن فٹ

جولائی 5, 2022 < 1 min

کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا انڈین طیارہ پرواز کے لیے اَن فٹ

Reading Time: < 1 minute

سپائس جیٹ کمپنی کا متبادل طیارہ انڈین مسافروں کو لینے کراچی ایئرپورٹ پہنچا.

طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر پارک خراب جہاز کے مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو رہا ہے۔

انڈین مسافر ایئر لائن سپائس جیٹ کے متبادل جہاز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔

متبادل جہاز منگل کی سہ پہر ممبئی سے کراچی پہنچا تھا۔

قبل ازیں منگل کی صبح ایئر لائن سپائس جیٹ کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا تھا۔

مسافر طیارہ کراچی کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئےتکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔

سول ایوبی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کے انجینئرز نے خراب طیارے کے کاکپٹ میں جاکر انجن کی خرابی اور لائیٹ انڈیکیٹر کا معائنہ کیا۔

پی آئی اے کے انجینئرز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے انڈین طیارے کو معائنے کے بعد اگلی پرواز کے لیے ”ان فٹ قرار دیاہے۔

انجینئرز کے فیصلے کے بعد انڈین کمپنی سپائس نے مسافروں کے لئے دوسرا جہاز بھیجا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے