مشرقی یوکرین میں رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملہ، 15 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteروس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں اور مشرقی یوکرین کے ایک قصبے پر میزائل رہائشی عمارت پر گر گیا جس کے نتیجے میں 15 عام شہری ہلاک ہو گئے۔
روس نے یوکرین پر حملوں کا آغاز 24 فروری کو کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سینکڑوں عام شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
لاکھوں یوکرینی اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں جبکہ 30 لاکھ پڑوسی ملکوں کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔
امریکہ و یورپ تمام تر کوششوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود روس کو روکنے میں ناکام ہیں۔
Array