یورپ میں ہیٹ ویو، سپین میں گرمی سے 500 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteبراعظم یورپ کے بیشتر ملکوں میں گرمی کی شدید ترین لہر نے شمال کی طرف بڑھنے کے بعد مغربی یورپ کے زیادہ تر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تیز درجہ حرارت سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
سپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث ملک میں 500 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں.
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
فرانس میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی اور نیدرلینڈز میں جولائی کے ریکارڈ درجہ حرارت کی اطلاع ملی۔
فرانس، پرتگال، سپین اور یونان کے جنگلات میں لگنے والی مہلک آگ نے ہزاروں افراد کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سپین کے شمال مغربی علاقے زمورا میں جنگل میں لگنے والی آگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے اور پٹریوں کے قریب آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ٹرینیں روک دی گئیں۔
شمالی پرتگال میں آگ سے بچنے کی کوشش کے دوران ایک بزرگ جوڑے کی موت ہو ئی۔
شدید گرم موسم کے زیادہ تواتر سے آنے کی وجہ سے موسم شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔