پاکستان

حکمران اتحاد کا وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمے میں فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ

جولائی 23, 2022

حکمران اتحاد کا وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمے میں فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ

پاکستان میں حکمران اتحاد نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سےمتعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔

ہفتے کو حکمران اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ
سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست،موجودہ درخواست دیگر متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ مقرر کیا جائے۔

یہ بہت اہم قومی سیاسی اور آئینی معاملات ہیں۔ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔

آئین نے عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیر کھینچی ہوئی ہے۔ ایک متکبر آئین شکن اور فسطائیت کا پیکر یہ لکیر مٹانا چاہتا ہے۔

عمران خان اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ عمران کی سوچ اور رویہ پاکستان کے ریاستی نظام کیلئے دیمک بن چکا۔ عمران خان اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحادی آئین،جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ہر فورم اور ہر میدان میں تمام جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے