پاکستان

عمران خان کا ریاستی اداروں سے پھر مداخلت کا مطالبہ

جولائی 23, 2022

عمران خان کا ریاستی اداروں سے پھر مداخلت کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں۔

ہفتے کوسوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لے آیا ہے، یہ مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیتے رہیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے