روس اور یوکرین کے مابین اناج کی برآمدات کا معاہدہ طے
Reading Time: < 1 minuteروس اور یوکرین کے درمیان اناج کی برآمدات کا معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں اناج کی قلت ختم اور قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنگ کی وجہ سے یوکرین کو اناج کی برآمدات میں گزشتہ 5 مہینوں سے رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت پیدا ہوگئی تھی۔
اقوام متحدہ اور ترکی نے اس پیچیدہ صورت حال میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے روس اور یوکرین کو ایک معاہدے پر رضامند کرلیا جس کے تحت اناج کی ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔
معاہدے پر روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو، یوکرینی وزیر برائے انفراسٹرکچراولیکساندر کبراکوف، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے دستخط کیے۔
Array