پاکستان

زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

جولائی 23, 2022

زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقہ زیارت میں جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

گورنر اور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنے میں لاپتہ افراد کے ورثاء،بچے،خواتین اور معمر افراد بھی موجود ہیں۔

بلوچ لاپتہ افراد کی آواز(وی بی ایم پی) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بذریعہ ٹویٹ مطالبہ کیا ہے کہ زیارت واقعے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی میں حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد اورزیرحراست اموات کے واقعات ملک بھر میں رونما ہوتے رہے ہیں لیکن آج تک کسی کو سزا نہ ملی،یہی باعث ہے کہ آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے