عالمی خبریں

کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات،دو افراد ہلاک

جولائی 26, 2022

کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات،دو افراد ہلاک

کینیڈا کے شہروینکوور کے علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اورمرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات جاری ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے