فلپائن میں زلزلہ، 4افراد ہلاک،متعدد زخمی
Reading Time: < 1 minuteفلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
انسٹیٹیوٹ برائے ارضیات کے مطابق ،فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی ادارہ ارضیاتی امور کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔
زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Array