عالمی خبریں

امریکہ سے ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا

جولائی 28, 2022

امریکہ سے ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ آن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف پوری طرح سے تیار ہے ۔

اطلاعات کے مطابق، کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کم جونگ نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

کم جونگ اُن کا یہ بیان اس خدشے کو ظاہر کر رہا ہے کہ شمالی کوریا عنقریب 7 واں جوہری تجربہ کر سکتا ہے جس کا امکان گزشتہ ماہ امریکہ نے بھی ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اپنا آخری جوہری تجربہ سن 2017 میں کیا تھا مگر اس نے میزائل تجربات کا سلسلہ بدستور جاری رکھاہوا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے