امریکی کارروائی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی:ذبیح اللہ مجاہد
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے پر ردعمل میں طالبان ترجمان نے حملے کی مذمت کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حملہ بین الاقوامی اصولوں اور دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے حملے امریکہ، افغانستان اور خطے کے مفادات کے خلاف ہیں۔

