چینی فوجی مشقوں پر تائیوان کا کیا موقف ہے؟
چین کی تائیوان کے اطراف فضائی اور بحری فوجی مشقوں پر تائیوانی صدارتی دفتر کا رد عمل سامنے آگیا۔
جمعرات کو تائیوانی صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا، چین کی جانب سےبڑھتے فوجی خطرات پر تائیوان اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا۔
صدارتی دفتر نے کہا کہ تائیوان کےاطراف چین کی فوجی مشقیں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ ہیں، چینی فوجی مشقوں سےعالمی تجارت کے معمول کے بہاؤ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

