عالمی خبریں

امریکہ میں تواتر کے ساتھ مسلمان نوجوانوں کے قتل پر ترکی نے کیا کہا؟

اگست 8, 2022

امریکہ میں تواتر کے ساتھ مسلمان نوجوانوں کے قتل پر ترکی نے کیا کہا؟

ترکی نے امریکہ میں میں تواتر کے ساتھ مسلمان نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکام سے حقائق کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ کے شہر ‘البکرکی ‘ میں حالیہ ایک ماہ میں 3 افراد سمیت ماہِ نومبر سے اب تک 4 مسلمانوں کی مشکوک اموات پر ہمیں شدید تشویش کا سامنا ہے۔

ہم امریکی حکام سے، پولیس کی طرف سے ایک دوسرے سے منسلک اور نفرت کے جرائم کا نتیجہ قرار دی گئی، ان سلسلہ وار قتل وارداتوں کے ذمہ داروں فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہمیں توقع ہے کہ معاملے سے متعلقہ امریکی حکام واقعے کے تمام پہلووں کو فی الفور منظر عام پر لانے کے لئے نہایت محتاط شکل میں اور ہر طرح کی ضروری تحقیق و تفتیش کریں گے”۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں تواتر کے ساتھ مسلمان نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے جس سے مسلم کمیونیٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے