کشمیر میں انڈین فوج کی چوکی پر حملہ، تین اہلکار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جمعرات کو عسکریت پسندوں نے متنازع کشمیر کے علاقے میں انڈین فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے۔
حملہ انڈیا کے یوم آزادی کی تقریبات سے قبل سخت سکیورٹی کے دوران کیا گیا۔
ایک فوجی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ حملہ انڈین کشمیر کے واحد مسلم اکثریتی علاقے راجوری کے علاقے میں صبح سویرے ہوا تھا، اور اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی لینے کے بعد پوسٹ کے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کی آئینی خودمختاری کی تنسیخ کا تیسرا سال مکمل ہونے کے چند دن بعد، یہ حملہ اہم واقعہ ہے۔
انڈیا پیر کو برطانوی استعمار سے آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
بہت سے کشمیریوں نے خصوصی خودمختاری کی حیثیت کے خاتمے کو ہندوستان کی قوم پرست حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے ایک اور قدم کے طور پر دیکھا۔