بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ،مزید چار کشمیری نوجوان ہلاک
Reading Time: < 1 minuteمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں مار دیئے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جعلی مقابلے میں مار دیا۔
عوام کے احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی فوج بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیا ہوا ہے اور وہاں پر محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آئے روز بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کوموت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔
بھارتی ظلم و ستم پر دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور بھارتی فوج بے لگام ہو چکی ہے۔
Array