سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی پر کیا الزام لگایا؟
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز ان کے گھر پر چھاپے کے دوران خفیہ ایجنٹ اُن کے پاسپورٹ چرا کر لے گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ” پر ٹرمپ نے لکھا کہ ایف بی آئی نے جو چھاپہ مارا، اس میں انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ میرے تین پاسپورٹ جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی ہےچرا لیے ہیں، یہ ایک حملہ ہےجو کہ اس سطح پر پہلے نہیں دیکھا گیا ہمارا ملک تیسری دنیا کا ملک ہے۔
یاد رہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے والے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گزشتہ روز خفیہ دستاویزات کے 11 سیٹ ضبط کر لیے ہیں۔
چھاپے کے وقت یہ بات سامنے آئی کہ ضبط کردہ دستاویزات انتہائی خفیہ درجہ بندی میں آتی تھیں لہذا استغاثہ کو اس بنا پر یقین ہو چلا ہے کہ ٹرمپ نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا معاملہ ایک دھوکہ ہے۔

