کھیل

ایشیا کپ ٹی 20، افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

اگست 30, 2022

ایشیا کپ ٹی 20، افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ٹورنامنٹ میں یہ افغان ٹیم کی دوسری فتح ہے۔

پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔

افغان ٹیم اب ایشیا کپ کے جاری مقابلوں میں اوپر کی چار ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔

افغانستان کے پاکستان اور انڈیا سے میچ ابھی باقی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے