ایشیا کپ،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
ایشیاکپ میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیاگیا ہے۔
اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ اوورز تک دو دو اوورز پیچھے رہیں تھیں، جس پر میچ ریفری جیف کروو نے بطورسزا دونوں کپتانوں کو فی اوور 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔
پاکستان مقررہ وقت تک 20 اوورز کرانے میں ناکام رہا تھا اور محض 17 اوورز ہی کراسکا تھا، نتیجتاً اسے بقیہ 3 اوورز میں پانچ فیلڈرز دائرے کے اندر رکھنے پڑے تھے۔

