ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم چل بسیں،دس روزہ سوگ کا اعلان
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔برطانوی حکومت نے دس روزہ سود کا اعلان کر دیا۔
جمعرات کو ڈاکٹروں نے ان کی صحت بارے تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد رائل فیملی کے افراد نے بکنگم پیلس میں آنے شروع کردیا تھا۔
برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد 96 سال کی عمر میں بالمورل میں انتقال کر گئیں۔
ملکہ کی موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس، سابق پرنس آف ویلز، نئے بادشاہ اور دولت مشترکہ کے 14 ریاستوں کے سربراہ کی حیثیت سے ملک کی قیادت کریں گے۔
برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

