عالمی خبریں

امریکی تفریح گاہ میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،مسلح شخص گرفتار

اکتوبر 14, 2022

امریکی تفریح گاہ میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،مسلح شخص گرفتار

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا کے تفریح مقام پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں نے پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی کے ہائکنگ ٹریل پر پیش آیا۔

گولیاں لگنے سے پانچ افراد موت پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں بھی ایک پولیس افسر شامل ہے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے تاحال ملزم کی شناخت، عمر اور فائرنگ کرنے کی وجوہات سے متعلق میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے