عالمی خبریں

افغانستان میں طالبان حکومت کا 22صوبوں میں پولیو مہم کا آغاز

اکتوبر 18, 2022

افغانستان میں طالبان حکومت کا 22صوبوں میں پولیو مہم کا آغاز

افغانستان میں طالبان حکومت نے 22 صوبوں میں پولیو ویکسین مہم شروع کروا دی۔

اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بچوں میں پولیو کے واقعات میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رواں سال کے دوران کُنار اور پکتیکا میں ایک ایک پولیو مریض کی نشاندہی ہوئی۔

ترجمان وزارت صحت شرافت زمان نے کہا ہے کہ موجودہ پولیو ویکسین مہم مختلف صوبوں میں ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جا رہی ہے اور 4 دن تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ہم تقریباً 6 ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا پروگرام ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے