کھیل

امید ہے پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا:کوچ انگلش کرکٹ ٹیم

نومبر 28, 2022

امید ہے پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا:کوچ انگلش کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر اچھا لگ رہا ہے،یہاں اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

پیر کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریڈن میک کلم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی،پاکستان میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جو پاکستانی شائقین کے لئے بڑا چیلنجنگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے مارک ووڈ کی دستیابی کے لیے بھی پرامید ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے