فیفاورلڈکپ،سوئزرلینڈ کو شکست،برازیل پری کواٹر فائنل میں پہنچ گیا
قطر میں جاری فیفاورلڈکپ کے ایک میچ نے برازیل نے سوسوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برازیل کی ٹیم دو میچز میں چھ پوائنٹس لیکر گروپ میں سر فہرست ہے۔گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد برازیل نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔برازیل ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
برازیل 2002 سے 2022 تک چھ عالمی کپ کے گروپ اسٹیج کے سترہ میچز میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔

