پاکستان

اگلے جمعے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

دسمبر 17, 2022

اگلے جمعے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن دو صوبوں میں ان کی حکومت ہے وہاں 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی.

’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔‘

سنیچر کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ساتھ بٹھا کر ویڈیو لنک کے ذریعے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’اس کے علاوہ ہم سپیکر نیشنل اسمبلی کے سامنے جا کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے منظور کرو۔‘

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

’کون ذمہ دار تھا ایک چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجنے کا۔ اس کا ایک آدمی ذمہ دار تھا اور وہ تھے جنرل باجوہ۔ میں اس لیے بات نہیں کرتا تھا کہ وہ آرمی چیف تھے اور ملک کی بدنامی نہ ہو۔ ہم چپ کر کے بیٹھے رہے۔‘

’ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ این آر او ون جنرل مشرف نے دیا اور این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ان پاکستانیوں میں سے ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ میں نے برطانیہ میں شادی کی۔ پاسپورٹ لے سکتا تھا، لیکن میں پاکستان میں رہا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے