پاکستانی بیٹنگ ناکام، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان انگلش بولر چھا گئے
Reading Time: < 1 minuteکراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور انگلش ٹیم سیریز میں تاریخی کلین سویپ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف ملا ہے۔
پیر کو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز سے شروع کی۔
اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود بالترتیب 24 اور 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دونوں جیک لیچ کا شکار بنے۔
اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے چیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
164 کے مجموعی سکور پر ریحان احمد نے کپتان بابر اعظم 54 رنز پر کیچ آؤٹ کر دیا۔اس کے تھوڑی دیر بعد 176 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان بھی ریحان احمد کے ہاتھوں 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
177 پر سعود شکیل 53 رنز پر ریحان احمد کا تیسرا شکار بنے۔ 178 کے مجموعی سکور پر فہیم اشرف روٹ کی گیند پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
15 رنز بنا کر نعمان علی آؤٹ ہو گئے۔ انھیں ووڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔