پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت، انگلینڈ فاتح
Reading Time: < 1 minuteانگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کر دیا ہے۔
چوتھے دن میچ جیتنے کے لیے انگلش ٹیم کو 55 رنز درکار تھے جو بین ڈکٹ اور بین سٹوکس نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے حاصل کر لیے۔
ڈکٹ 82 اور سٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف ملا تھا۔
میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کے بیٹرز ٹی20 کے سٹائل میں بیٹنگ کرتے دیکھے گئے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 304 رنز سکور کیے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر 50 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیری بروک نے سینچری سکور کی تھی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے کراچی میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے اٹھارہ سال کے نوجوان سپنر ریحان احمد نے سات وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بیٹرز اظہر علی کا یہ آخری میچ تھا جس میں وہ پہلی اننگز میں 45 جبکہ دوسری میں بغیر کوئی رنز سکور کیے آؤٹ ہوئے۔