رمیز راجہ فارغ، نجم سیٹھی ایک بار پھر پی سی بی میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی حکومت نے کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا آئین معطل کرتے ہوئے تجزیہ کار نجم سیٹھی کو ملکی کرکٹ کے معاملات کی نگرانی سونپ دی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے من پسند رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
نجم سیٹھی کو پاکستان میں طاقتور فوجی اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ کے درمیان حالیہ دنوں میں پاور بروکر کے طور پر کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کا 2019 کا آئین ختم کرنے اور 2014 کا آئین بحال کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی۔
وزیراعظم آفس کی سمری کے مطابق 2014 کا آئین بحال ہونے کے ساتھ ساتھ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا.
Array