پاکستان

پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بھیج دی

جنوری 12, 2023

پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بھیج دی

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے لیے گورنر کو سمری بھیج دی ہے۔

جمعرات کی شام لاہور میں تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ’وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلی کے نام کے لیے خط لکھا جائے گا.

فواد چوہدری کے مطابق دو دن بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے گی.

پنجاب کے وزیراعلی پرویز الہی نے جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کیے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے