پاکستان

سندھ میں پیپلز پارٹی کی وعدہ خلافی سے تنگ متحدہ کے دھڑوں کا انضمام

جنوری 12, 2023

سندھ میں پیپلز پارٹی کی وعدہ خلافی سے تنگ متحدہ کے دھڑوں کا انضمام

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے الگ ہونے والے دھڑوں کے رہنماؤں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے متحد ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پی ایس پی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور تنظیم بحالی کمیٹی کے صدر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے دھڑوں اور پی ایس پی کے انضمام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ تقسیم اور سازش کرنے والوں کو آج مایوسی ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو ’ری برانڈ‘ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ماضی کی چھاپ اُتاریں گے۔ ایک دوبارہ اصلاح شدہ ایم کیو ایم بنائیں گے۔‘

خیال رہے سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کے انضمام کے حوالے سے ہلچل اس وقت شروع ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو سندھ کا گورنر مقرر کیا۔

کامران ٹیسوری نے نہ صرف ایم کیو یم کے تمام دھڑوں کے رہنماؤں سے رابطے کیے بلکہ انہیں ایک چھت تلے ساتھ بٹھانے میں بھی کامیاب رہے۔

انضمام سے ایک دن پہلے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں تمام دھڑوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے مطابق تمام جماعتوں کے رہنماؤں پر باہمی اختلافات بُھلا کر ساتھ بیٹھنے کا عوامی دباؤ تھا کیونکہ ’پی پی پی اپنی وڈیرانہ ذہنیت سے باہر نہیں آرہی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے