پشاور میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت تین ہلاک
پشاور میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے تھانہ سربند پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں دستی بموں اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔
پولیس نے حملے کو پسپا کرنے کے لیے جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔
اس دوران ڈی ایس پی سردار حسین سمیت تین اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
پولیس اہلکاروں ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور پولیس نے آدھی رات کو دہشتگردوں کے تھانہ سربند پر حملے کو پسپا کیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے تعاقب کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور دو پولیس اہلکار کنسٹیبل ارشاد اور کنسٹیبل جہانزیب شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

