پاکستان

جنرل باجوہ ڈیٹا لیک کیس، صحافی شاہد اسلم کا جسمانی ریمانڈ منظور

جنوری 14, 2023

جنرل باجوہ ڈیٹا لیک کیس، صحافی شاہد اسلم کا جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے 12 ارب کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی معاونت کے الزام میں گرفتار صحافی کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کیا ہے۔

صحافی شاہد اسلم کو گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سنیچر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن کے وکیل کے علاوہ صحافیوں مطیع اللہ جان، عمر چیمہ اور اعزاز سید نے مؤقف اختیار کیا گیا اس طرح کی غیرقانونی حراست اور موبائل فون لینے سے سورسز کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

گرفتار صحافی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے ٹیکس گوشوارے امریکہ میں مقیم صحافی احمد نورانی تک پہنچانے میں معاونت کی تھی۔

عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے زیرِ حراست صحافی شاہد اسلم نے بتایا کہ ایف آئی اے والے موبائل فون کا پاسورڈ مانگ رہے ہیں مگر وہ کسی صورت نہیں دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے