پشاور میں فائرنگ، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی قتل
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی کو پشاور میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق عبداللطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے.
پشاور کے لیٍڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے سینیئر وکیل کو چھ گولیاں لگنے کی تصدیق کی ہے.

