پاکستان

الیکشن کمشنر کو دھمکیاں، فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور

جنوری 25, 2023 < 1 min

الیکشن کمشنر کو دھمکیاں، فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈپر اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے.

ریمانڈ کے اختتام پر جمعہ 27 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

بدھ کی رات جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے دو صفحات پر مشتمل محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا.

قبل ازیں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیے جانے پر فواد چوہدری نے کہا کہ اُن پر وہی مقدمہ درج کیا گیا جو نیلسن منڈیلا پر تھا.

بدھ کو صبح پانچ بجےکے لگ بھگ فواد چوہدری کو تھانہ ڈیفنس اے جی کی حدود میں زمان پارک ان کی رہائش سے گرفتار کیا گیا.

لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میڈیکل کے بعد ملزم کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹا دی جس کے بعد پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

فواد چوہدری کے خلاف گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے