پاکستان

ڈالر نے پاکستانی کرنسی رکھنے والوں کا بھٹہ بٹھا دیا، 25 روپے مہنگا

جنوری 26, 2023

ڈالر نے پاکستانی کرنسی رکھنے والوں کا بھٹہ بٹھا دیا، 25 روپے مہنگا

پاکستان میں مقامی کرنسی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 255 روپےتک پہنچ گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں انٹر بینک ڈالر کا ریٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

ایک دن میں پاکستانی کرنسی لگ بھگ دس فیصد ڈی ویلیو ہوئی ہے.

ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے ڈالر کی قدر پر مقرر حد یعنی کیپ ختم کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 253 روپے اور 255 روپے کے درمیان ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 255 روپے سے 260 روپے ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 26 جنوری کو کاروباری اوقات کے پہلے حصے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 245 روپے تھی جبکہ گزشتہ روز 243 روپے پر مارکیٹ بند ہوئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے