پاکستان

فواد چوہدری کی گرفتاری، اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والے کہاں گئے؟ پرویز الہیٰ

جنوری 26, 2023

فواد چوہدری کی گرفتاری، اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والے کہاں گئے؟ پرویز الہیٰ

پنجاب کے سابق وزیراعلٰی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ’میں نے پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔‘

جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایک سال تک مزید کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔‘

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ قدرتی امر ہے کہ ن لیگ والے بھی یہ ہی چاہ رہے تھے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔‘

سابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ کو 25 مئی یاد ہے، آپ پھر کیوں بار بار ان ہی لوگوں کو آزماتے ہیں جو پہلے ہی آزمائے ہوئے ہیں ایسا نہ کریں۔‘

’لیکن خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے لوگوں ںے جڑ ہی کاٹ دی، تین چار بندوں کی وجہ سے، ان میں سے ایک بے چارہ (فواد چودھری) جس کا مجھے بہت افسوس ہے اگر پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام بن جاتا۔‘

اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔ یہ لوگ کہتے تھے کہ ابھی اسمبلیاں توڑو، اب کدھر ہیں بھائی۔‘

چودھری پرویز الٰہی کے مطابق ’ان لوگوں نے عمران خان کو غلط مشورے دیے اور آج اس فیصلے کا نتیجہ دیکھ لیں۔‘

سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی وزارت اعلٰی کے دوران لاہور کو 21 ارب روپے کے منصوبے دیے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے