اہم خبریں متفرق خبریں

مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، فواد چوہدری اڈیالہ جیل روانہ

جنوری 27, 2023

مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، فواد چوہدری اڈیالہ جیل روانہ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

جمعے کو فواد چوہدری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔

فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ دو دن تک جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے