پاکستان

کوہاٹ کے ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 19بچوں سمیت 51 ہلاک

جنوری 29, 2023

کوہاٹ کے ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 19بچوں سمیت 51 ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلبہ سے بھری کشتی اُلٹنے سے 51 افراد ڈوب گئے۔

فوج اور سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے 51 لاشیں نکالیں.

لاشوں کی تلاش تین دن تک جاری رہی.

قبل ازیں کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے بتایا تھا کہ پانی سے 17 افراد کو نکال لیا گیا جن میں سے 10 کی موت واقع ہو چکی ہے ۔

ڈی سی کوہاٹ کے مطابق 7 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا ہے۔ کشتی پر 52 افراد سوار تھے۔

فرقان اشرف نے بتایا کہ زیادہ تر مدرسے کے بچے کشتی میں سوار تھے جو سیر کے لیے ڈیم آئے تھے۔

ڈی سی کوہاٹ کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والے باقی افراد کی تلاش جاری ہے، کشی کا مالک بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف کے مطابق مقامی طور پر غوطہ خور دستیاب نہ ہونے سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے