پاکستان

لال حویلی سِیل، شیخ رشید کے پاس ملکیت نہیں: متروکہ وقف املاک

جنوری 30, 2023

لال حویلی سِیل، شیخ رشید کے پاس ملکیت نہیں: متروکہ وقف املاک

راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک کے حکام نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے ایک حصہ کو سیل کر دیا ہے۔

پیر کی صبح متروکہ وقف املاک کے حکام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کے چھ یونٹس سیل کیے۔

حکام کے مطابق شیخ رشید حویلی کی ملکیت کی دستاویزات نہیں رکھتے اور اس پر غیرقانونی طور پر قابض ہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ لال حویلی کو سیل کیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں یہ ساری کارروائی کی گئی۔ ’اگر یہ ہماری ملکیت نہیں تو عدالت میں ثابت کریں۔ ہم ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’اس میں ایف آئی اے کا کیا کام ہے۔ یہ صرف رانا ثنا اللہ مستی کر رہا ہے باقی کچھ نہیں۔‘

متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق شیخ رشید لال حویلی کی ملکیت کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے پر ناکام رہے جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے