اہم خبریں متفرق خبریں

بیرونِ ملک جانے کے لیے بلیک لسٹ، عمران ریاض لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

فروری 2, 2023 < 1 min

بیرونِ ملک جانے کے لیے بلیک لسٹ، عمران ریاض لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

Reading Time: < 1 minute

بیرونِ ملک جانے کے لیے بلیک لسٹ قرار دیے گئے ٹی وی اینکرعمران ریاض کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکر لیا گیا ہے.

حکام کے مطابق عمران ریاض کو بدھ کی رات گئے حراست میں لیا گیا.

عمران ریاض کو ایئر پورٹ سے گرفتار کر کے سائبر کرائم گلبرگ منتقل کیا گیا۔

عمران ریاض کی سائبر کرائم ونگ باقاعدہ گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

عمران ریاض کو صبح ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا.

عمران ریاض کو گزشتہ برس بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر تھے۔

بدھ کو رات گئے ایک ٹوئٹر سپیس میں عمران ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک جانے کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں جہاں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ بلیک لسٹ ہیں اس لیے کہیں نہیں جا سکتے۔

بعد ازاں ٹی وی اینکر کے ٹوئٹر ہینڈل سے اُن کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کیا کہ ’عمران ریاض کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ ایئرپورٹ سٹاف نے موقع پر موجود لوگوں کو غلط معلومات دیں اور اُن کو پچھلے دروازے سے لے جایا گیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے