گلوکارہ بیونسے کے گیت اور میوزک سپر ہٹ،گریمی ایوارڈز میں ریکارڈ قائم
امریکی گلوکارہ بیونسے نے گریمی ایوارڈز کے لاس اینجلس میں لگائے گئے موسیقی کے بڑے میلے کو لوٹ لیا ہے۔
گلوکارہ بیونسے سال کے بہترین البم کا انعام نہ جیت پائیں لیکن اُن کی موسیقی کے سر ہر طرف پھیل گئے.
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 41 سالہ امریکی گلوکارہ نے گریمی میں اپنے البم ’رینائسنس‘ کے گیتوں اور میوزک پر جیت کے ریکارڈ قائم کیے۔
وہ سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔
بیونسے کے مشہور البم ’لیمونائڈ‘ نے سنہ 2017 میں میوزک کے شائقین کو ناچنے پر مجبور کیا تھا۔
انہوں نے سنہ 2008 میں سال کے بہترین گانے کا واحد ایوارڈ ’سنگل لیڈیز‘ کے لیے جیتا تھا۔

