اہم خبریں متفرق خبریں

آئی ایم ایف سے قرض، پاکستان میں ڈالر کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

فروری 14, 2023

آئی ایم ایف سے قرض، پاکستان میں ڈالر کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق صورتحال میں بے یقینی برقرار ہے.

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قد ر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

منگل کوکاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 268.50 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 275 روپے سے واپس 268 پر آنا کوئی بڑی پیش رفت نہیں۔

مارکیٹ اور معیشت کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے اور قسط ملنے پر ڈالر 250 روپے تک گر سکتا ہے۔

تاہم بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم نہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اسی طرح برقرار رہے گا اس لیے ڈالر کی قدر 270 کے لگ بھگ ہی رہے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے