پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 15 کارکن گرفتار

مارچ 18, 2023

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 15 کارکن گرفتار

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب تحریک انصاف کے 15 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سنیچر کو اسلام آباد پولیس نے نعرے بازی کر کے عدالت کے قریب پہنچنے والے کارکنوں سے میگا فون کے ذریعے اپیل کی کہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے اس لیے منتشر ہو جائیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی جاری رکھی اور پولیس کے خلاف بھی نعرے لگایا۔

اس موقع پر اہلکاروں نے 15 کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔

کارکنوں ہر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے